رمضان کے دوسرے عشرے میں 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

رمضان کے دوسرے عشرے میں مہنگائی میں اضافہ، 13 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان کے دوسرے عشرے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ جاری رہا۔ حالیہ ہفتے میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر 4.70 فیصد رہی۔ 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11 کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انڈے، ٹماٹر، آلو، پیاز، دالیں اور آٹا سستا ہوا جبکہ چکن، لہسن، گڑ، مٹن، بیف، پرنٹڈ لان، سرسوں کا تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف آمدنی والے طبقوں کے لیے مہنگائی کی رفتار مختلف رہی، 17 ہزار 732 روپے تک آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی رفتار 4.57 فیصد جبکہ 44 ہزار 176 روپے سے زائد آمدنی والے طبقے کے لیے 3.58 فیصد رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں