امریکی جریدے نے مودی کی اسرائیل نواز پالیسی کے منفی اثرات کا پوسٹ مارٹم کردیا

مودی کی اسرائیل نواز پالیسی سے خلیجی ممالک میں بھارتی مفادات کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جس سے بھارتی تارکین وطن کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مودی کی اسرائیل نواز پالیسی سے بھارتی مفادات کو خطرہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی جریدے ڈی سی جرنل نے نریندر مودی کی اسرائیل نواز پالیسی کے منفی اثرات کا جائزہ لیا ہے، جس سے بھارتی مفادات میں خلیجی ممالک میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ڈی سی جرنل کے مطابق، مودی کے دورۂ اسرائیل نے بھارت کی متوازن خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جس سے خلیجی ممالک میں بھارتی تارکین وطن کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی کی نیتن یاہو سے قربت نے ایران اور خلیجی ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو کمزور کر دیا ہے، اور خلیجی عوام میں بھارتی پالیسی پر منفی تاثرات پیدا ہو رہے ہیں۔

امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ مودی کی پالیسی کی وجہ سے خلیجی ممالک میں مقیم بھارتی کارکنوں کو ویزا، روزگار اور سماجی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایران کے ساتھ اسٹریٹجک مفادات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

ڈی سی جرنل نے چابہار بندرگاہ منصوبے کو بھی خطرے میں قرار دیا ہے، جو امریکی دباؤ کے باعث متاثر ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں