تہران پر شدید بمباری، ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا

امریکا اور اسرائیل نے تہران پر شدید بمباری کی، ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا، حملوں کی شدت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تہران پر شدید بمباری، ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران پر جاری جنگ کے ساتویں روز امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر شدید فضائی حملے کیے گئے، جسے حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ شدید قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی B-2 Spirit اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے ایرانی بیلسٹک میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں پینیٹریٹر بم گرائے گئے۔

رات بھر تہران کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے اور کئی مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ حملوں میں رہائشی علاقوں کے قریب اور تہران یونیورسٹی کے اطراف بھی دھماکے ہوئے۔

حملے تہران تک محدود نہیں رہے بلکہ شیراز، کرمان شاہ اور اصفہان کے اطراف بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں ایران کے کئی میزائل اڈے موجود ہیں۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران پر حملوں کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک حملوں میں کم از کم 1230 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 181 بچے بھی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں