امریکی محکمہ انصاف نے ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین سے متعلق نئی دستاویزات جاری کی ہیں جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام شامل ہے۔
ان دستاویزات میں ایف بی آئی کے تین انٹرویوز کا خلاصہ شامل ہے، جس میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ 1984 میں ہلٹن ہیڈ آئس لینڈ پر جب وہ 13 سال کی تھیں تو انہیں ایپسٹین اور دیگر افراد بشمول ٹرمپ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ فائلز ایپسٹین فائلز ٹرانسپرینسی ایکٹ کے تحت جاری کی گئی ہیں، جس پر سابق صدر ٹرمپ نے دستخط کیے تھے۔













