ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کے لیے غیرمشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کو معاہدے کے لیے شرط قرار دیا، ایران کی قیادت میں تبدیلی اور معیشتی بحالی کی امید ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کے لیے غیرمشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ ایران کے لیے واحد قابل قبول راستہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ صرف اسی صورت میں ہوگا جب وہ مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک ایسی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا جو قابل قبول اور بہتر ہو۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی ایران کو تباہی سے نکالنے اور معیشت کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور ترقی یافتہ بن سکے گا۔

یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے فوجی اہداف پر حملے جاری ہیں جبکہ ایران بھی خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں