ایران نے امریکی صدر کے دعوے کی تردید کی کہ ڈیل کے لیے فون کیا گیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران نے ڈیل کے لیے امریکا کو فون کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ کوئی سیز فائر ہوا ہے اور نہ ہی مذاکرات ہوئے ہیں، ایران نے امریکا کو کوئی کال نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی سرزمین پر امریکی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ایسا کرنا امریکا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کی ہیں، مگر یہ کوششیں امریکی اور اسرائیلی کردار پر مرکوز ہونی چاہییں جنہوں نے تنازع کو بھڑکایا ہے۔ ایران خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ڈیل کے لیے کال کی تھی، لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔













