آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے پیٹرول قیمتوں میں فوری اضافے کی ہدایت کی ہے تاکہ بجٹ متاثر نہ ہو۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عالمی سطح کے مطابق فوری اضافے کا کہا ہے۔ آئی ایم ایف کی ہدایت ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دے اور قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرے تاکہ بجٹ اور مالیاتی اہداف متاثر نہ ہوں۔

آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے حوالے سے 30 جون تک 1468 ارب روپے کا ہدف متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ پہلے چھ ماہ میں اس لیوی کے تحت 822 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔

مزید برآں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا ہے، جن میں اسکولوں کو آن لائن منتقل کرنا، یونیورسٹیز اور دفاتر میں اسمارٹ ورکنگ، اور دکانوں کے اوقات مقرر کرنا شامل ہے۔

آئی ایم ایف کی سفارشات کے ساتھ ایک جامع عملدرآمدی منصوبہ بھی پیش کیا جائے گا تاکہ تمام تجاویز پر مؤثر عمل درآمد ممکن ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ذخائر تسلی بخش سطح پر ہیں اور فوری بحران کا خدشہ نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں