ایران ثالثی کی کوششوں کو اہمیت دیتا ہے مگر خودمختاری پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا۔ مسعود پزشکیان

ایرانی صدر نے ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا مگر قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم مگر خودمختاری پر اصرار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چند ممالک نے حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ایران خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی راستوں کو اہمیت دیتا ہے۔

صدر نے واضح کیا کہ تہران ہمیشہ خطے میں استحکام اور امن کے قیام کے حق میں رہا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ تعمیری مکالمے کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور وقار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا اور سرحدوں اور قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں