امریکی میڈیا کے مطابق، روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے، جس سے ایران کے حملے زیادہ درست ثابت ہوئے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ روس مشرق وسطیٰ کی جنگ میں بالواسطہ طور پر شامل ہو کر ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز فراہم کی ہیں، جس سے ایران کے حملے زیادہ درست ثابت ہوئے ہیں۔ جنگ کے آغاز سے ہی روس ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن دیتا رہا ہے۔
امریکی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار اور کمانڈ سینٹرز ایران کے نشانے پر ہیں، اور ایران کے حملے منصوبہ بندی سے کیے جا رہے ہیں۔
سی آئی اے اور پنٹاگون نے روسی تعاون پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ روسی سفارت خانے نے بھی انٹیلی جنس تعاون کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین تاحال ایران کی دفاعی مدد میں شامل نہیں ہے۔













