چیئرمین نیب نذیر احمد کی مدت میں تین سال کی توسیع

وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب نذیر احمد کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چیئرمین نیب نذیر احمد کی مدت میں تین سال کی توسیع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق نذیر احمد آئندہ تین سال مزید چیئرمین نیب کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ اس فیصلے کے بعد وہ موجودہ مدت کے اختتام پر بھی قومی احتساب بیورو کی سربراہی جاری رکھیں گے۔

حکومت کی جانب سے یہ توسیع نذیر احمد کی قیادت میں نیب کی جاری کارروائیوں اور ادارے کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں