پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت پر آبی دہشت گردی کا الزام لگایا، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا دعویٰ۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت پر آبی دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور یہ عمل پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔
عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے اور اس کی خلاف ورزی سے باز رہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قدرتی وسائل کو تنازعات کی بجائے معاشی ترقی کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے خطے میں استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔














