وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 سے 27 مارچ تک بند رہیں گے، تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ ادارے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بند رہیں گے اور 30 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔
تعلیمی اداروں کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال موسم بہار کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔














