کرم سیکٹر میں پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ کی گئیں۔ آپریشن غضب للحق جاری رہے گا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
پاک فوج نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے خلاف کامیاب زمینی اور فضائی کارروائیاں کی ہیں۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد چوکیاں بھاری آرٹلری فائر سے تباہ کر دی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں جاری آپریشن غضب للحق میں پاک فوج نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق جاری رہے گا اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک ختم نہیں ہوگا۔














