اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا کہ امریکا و اسرائیل نے ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا، عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان نے بیان میں زور دیا کہ تمام فریقین بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں۔ اقوام متحدہ متاثرہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی صورتحال خطرناک ہے اور عالمی توانائی بحران بڑھتا جارہا ہے۔ غذائی اشیاء کی نقل و حرکت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ جوہری ہتھیاروں کا خطرہ دہائیوں بعد پھر سے سر اٹھا رہا ہے اور ان کے استعمال کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔













