پنجاب میں فلڈ زونز خالی کرنے اور 17 منی ڈیمز کی منظوری

پنجاب میں فلڈ زونز خالی کرنے اور 17 منی ڈیمز کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ تین ماہ کے اندر فلڈ زونز خالی کرانے اور تعمیرات پر پابندی عائد ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں فلڈ زونز خالی کرنے اور 17 منی ڈیمز کی منظوری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فلڈ زونز خالی کرنے اور 17 منی ڈیمز کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ اس اجلاس کا مقصد سیلاب سے بچاؤ اور ہنگامی صورتحال کا مؤثر انتظام کرنا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین ماہ کے اندر تمام فلڈ زونز خالی کرائے جائیں گے اور ان علاقوں میں نئی تعمیرات پر پابندی لگائی جائے گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان پہلے ہی فلڈ زون میں تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ دے چکی ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 مقامات پر منی ڈیمز بنانے کی تجویز منظور کی گئی جبکہ چنیوٹ میں بند کی تعمیر کے لیے فیزیبلٹی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ کالا باغ اور سدھنائی میں آبی ذخائر کی استعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں Inflatable ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت دی تاکہ پانی کے بہاؤ کو بہتر کنٹرول کیا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی ری سٹرکچرنگ کرتے ہوئے 8 نئے ونگز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 563 کلومیٹر طویل 186 سڑکیں اور 446 پلیاں بحال کی جا چکی ہیں۔ ریسکیو 1122 کو جدید آلات فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں