مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے بعد پہلی پرواز کی کراچی آمد

مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے بعد دبئی سے پہلی پرواز کراچی پہنچی، پانچ دن کے بعد 300 سے زائد مسافروں کو لایا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے بعد پہلی پرواز کی کراچی آمد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث پانچ دن بعد پہلی پرواز کراچی پہنچی۔ دبئی سے نجی ایئر لائن کی پرواز نے دبئی میں پھنسے مسافروں کو ریلیف کے طور پر کراچی منتقل کیا، جس میں 300 سے زائد مسافر شامل تھے۔

واضح رہے کہ جنگی حالات کے باعث مشرق وسطیٰ میں فضائی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ پانچ روز کے دوران 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں، جس میں 8 ممالک شامل ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے مسلسل چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کے لئے پروازیں متاثر رہیں، اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12، اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12، فیصل آباد سے 6 اور کوئٹہ سے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے تحت دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ایئرپورٹس سے 167 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ ریاض اور دمام کے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے، جہاں بدھ کو 57 پروازیں منسوخ اور 46 تاخیر کا شکار رہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں