ایران سے مزید 106 پاکستانی تفتان بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 1497 افراد کی واپسی ہو چکی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران سے مزید 106 پاکستانی شہری تفتان بارڈر کے راستے بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام کے مطابق گبد ریمدان سرحد اور تفتان بارڈر سے مجموعی طور پر 322 افراد واپس آ چکے ہیں۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران 1497 افراد ایران سے تفتان پہنچے ہیں اور انہیں رہائش و دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔














