پنجاب میں 439 نئے بلدیاتی ادارے تشکیل دینے کا اعلان

پنجاب میں نئے 439 بلدیاتی ادارے تشکیل دینے کے نوٹیفکیشنز جاری ہوئے، جن میں اداروں کی حد بندیاں اور تشکیل کی تفصیلات شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں 439 نئے بلدیاتی ادارے تشکیل دینے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں 439 نئے بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں اور تشکیل کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت پہلے 229 بلدیاتی ادارے تھے، جن میں 182 میونسپل کمیٹیاں اور 11 میونسپل کارپوریشنز شامل تھیں۔ نئے نوٹیفکیشنز میں اداروں کی حیثیت، نام اور حد بندیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ان تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اعتراضات اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

نئے بلدیاتی اداروں کی باقاعدہ تشکیل، اختیارات و اثاثہ جات کی منتقلی اور فعال بنانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں