خیبرپختونخوا میں وفاقی تعاون سے ٹرین منصوبے کی منظوری

پشاور میں وفاقی تعاون سے ‘پشاور ویلی ریلوے’ منصوبہ شروع ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ریلویز کے ساتھ مل کر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں وفاقی تعاون سے ٹرین منصوبے کی منظوری

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کے تعاون سے وادی پشاور میں ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے ریلویز کے سیکرٹری اور چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں منصوبے کا نام ‘پشاور ویلی ریلوے’ رکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔

خط کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت ریلویز انفراسٹرکچر پر ریل کار اور ڈیزل ملٹیپل یونٹس چلانے پر کام کر رہی ہے اور منصوبے کی فزیبلٹی پر گراؤنڈ ورک شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 62 کلومیٹر پر مشتمل پشاور-نوشہرہ جہانگیرہ ریلوے سیکشن پر کام ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں 65 کلومیٹر نوشہرہ-مردان-درگئی ریلوے سیکشن، 27 کلومیٹر مردان-چارسدہ اور 18 کلومیٹر پشاور-جمرود سیکشن پر کام ہوگا۔ کوہاٹ-جنڈ ریلوے سیکشن پر بھی کام کیا جائے گا۔

اجلاس میں مضافاتی ریل سروس کو اوپن ایکسیس فریم ورک کے تحت مرحلہ وار لاگو کرنے اور پاکستان ریلویز کے موجودہ ڈھانچے کے استعمال کے لیے ٹریک ایکسیس چارج ادا کرنے کا غور ہوا۔

سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد زبیر نے کہا کہ منصوبہ گیم چینجر ہوگا، پہلی مرتبہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں مل کر کام کریں گی، اس سے کے پی حکومت کو انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بچت ہوگی اور ریلوے کا بزنس بڑھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں