پی سی بی نے مصباح الحق اور سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا، جبکہ علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں دو سابق کپتانوں، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو شامل کر لیا ہے۔
پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ معلومات کے مطابق، سلیکشن کمیٹی اب چار اراکین پر مشتمل ہو گئی ہے، جس میں عاقب جاوید اور اس شفیق بھی شامل ہیں۔
تین روز قبل سابق بین الاقوامی امپائر علیم ڈار نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد ان عہدوں کی تکمیل کی گئی ہے۔















