پنجاب میں جعلی ادویات کی فروخت پر ڈرگ کنٹرول کا الرٹ

پنجاب میں جعلی ادویات کی فروخت کے انکشاف پر ڈرگ کنٹرول بورڈ نے الرٹ جاری کردیا، ادویات کو فوری واپس منگوانے کا حکم دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں جعلی ادویات کی فروخت پر ڈرگ کنٹرول کا الرٹ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کے انکشاف پر پنجاب ڈرگ کنٹرول بورڈ نے پانچ ادویات پر الرٹ جاری کردیا۔ ٹیسٹنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ہڈیوں اور کیلشیم کے مخصوص ملٹی وٹامن جعلی ہیں، جو اسلام آباد کی فارماسوٹیکل کمپنی کی مصنوعات ہیں۔

ڈرگ کنٹرول بورڈ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ کھانسی کا معروف سیرپ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ ہے جبکہ درد کا مخصوص انجیکشن غیرمعیاری پایا گیا، جس میں ذرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ یہ انجیکشن لاہور میں جبکہ کھانسی کا سیرپ کراچی میں تیار ہوا۔

اس کے علاوہ جانوروں کے استعمال کے دو انجیکشنز بھی غیرمعیاری پائے گئے، جنہیں لاہور اور کراچی کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے تیار کیا۔ ادویات میں اصل اجزا کی مقدار معیار کے مطابق نہیں پائی گئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے ادویات کو میڈیکل اسٹورز سے فوری واپس منگوانے کا حکم دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں