فضائی و زمینی حدود جنگ میں استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی، ایران کا سعودی موقف کا خیرمقدم

ایران نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ جنگ میں غیر جانبدار رہا اور اس کی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا سعودی عرب کا جنگ میں غیر جانبدار رہنے پر شکریہ

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کی اس یقین دہانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کہ جاری جنگ میں اس کی فضائی یا زمینی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بارہا یقین دلایا ہے کہ اس کی فضائی، آبی یا زمینی حدود اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی۔

جنگ کے آغاز سے قبل ریاض نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی تھی اور عزم ظاہر کیا تھا کہ اس کی فضائی حدود ایران پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں