پشاور میں مشہور باڈی بلڈر امین اللہ صافی دوگروپس کی لڑائی میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)خیبرپختونخوا کے مشہور باڈی بلڈر اور مسٹر سرحد کا اعزاز حاصل کرنے والے امین اللہ صافی دو گروپوں کی لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔
امین اللہ صافی گزشتہ روز افطاری کے بعد علاقے حیدر کالونی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک روز زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
امین اللہ صافی نوجوان تن ساز تھے، جنہوں نے مسٹر سرحد کا اعزاز بھی حاصل کر رکھا تھا۔ ان کی نماز جنازہ جمعے کو 11 بجے چونا بھٹی حیدر کالونی میں ادا کی جائے گی۔ امین اللہ صافی کے بڑے بھائی ندیم صافی بھی باڈی بلڈنگ کوچ ہیں۔














