امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں 11 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں 3.25 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئیں، ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 3.25 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ 11 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ یہ اضافہ ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث ہوا ہے۔

امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ہی دن میں 11 سینٹ کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جو چار برس میں سب سے بڑا روزانہ اضافہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں قیمتیں 3.50 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہیں۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سپلائی کو خطرہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں