ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت کا کورس لازمی قرار دیا ہے تاکہ طلبہ کو ڈیجیٹل معیشت کے مطابق تیار کیا جا سکے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو نصاب اور تعلیمی نتائج میں بہتری کے لیے کام کرے گی۔
چیئرمین کے مطابق ریسرچ، انوویشن اور کمرشلائزیشن دفاتر کو مضبوط بنانے کے لیے بھی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ صنعت اور جامعات کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
ایچ ای سی نے ڈگری اور دستاویزات کی تصدیق کا نظام آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے طلبہ کو دفاتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
پروفیسر نیاز احمد نے مزید کہا کہ عالمی رینکنگ میں بہتری کے لیے رینکنگ کمیٹی اور صوبائی سطح پر خصوصی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔















