روس کی افغانستان اور پاکستان کو محاذ آرائی ترک کرنے کی اپیل

روسی وزارتِ خارجہ نے کابل اور اسلام آباد کو فوجی محاذ آرائی ترک کرکے مذاکرات کی اپیل کی ہے، جھڑپوں سے شہری اور مہاجرین متاثر ہو رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کی افغانستان اور پاکستان کو محاذ آرائی ترک کرنے کی اپیل

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری مسلح جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پشتون قبائل کی سرحدی پٹی پر بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ جھڑپوں میں دونوں جانب جانی نقصان ہوا ہے اور شہری آبادی متاثر ہو رہی ہے۔ افغان مہاجرین بھی ان جھڑپوں سے متاثر ہوئے ہیں، جو پاکستان اور ایران سے واپس آئے تھے۔

ماریہ زخارووا نے کابل اور اسلام آباد سے اپیل کی کہ وہ فوجی محاذ آرائی ترک کریں اور باہمی احترام و مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں