سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کی ہلاکت کی خبروں کی تردید

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی ہلاکت کی خبریں غلط ثابت ہوئیں، وہ زندہ اور محفوظ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کی ہلاکت کی خبروں کی تردید

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی ہلاکت کی خبریں غلط ثابت ہو گئیں۔ ان کے قریبی ساتھیوں نے واضح کیا ہے کہ وہ زندہ اور محفوظ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے پہلے خبریں دی تھیں کہ 69 سالہ سابق صدر احمدی نژاد تہران کے مشرقی علاقے نرماک میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کی اطلاعات بھی تھیں۔

احمدی نژاد کے قریبی ذرائع نے ان اطلاعات کی تردید کی اور کہا ہے کہ وہ حملے میں محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق، حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث احمدی نژاد کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ان کے مشیر نے بتایا کہ حملے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جو احمدی نژاد سے منسلک تھی، مگر ان کی رہائش گاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حملے میں ان کے تین محافظ ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ محمود احمدی نژاد 2005 سے 2013 تک ایران کے صدر رہے اور اس دوران عالمی سیاست میں خاصی شہرت حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں