ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد چینی جوڑا مشرق وسطیٰ میں الگ ہوگیا۔ زینگ آسٹریلیا روانہ ہوگئی جبکہ یو دوحا میں پھنس گیا۔
دوحا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے باعث ایک چینی نوبیاہتا جوڑا مشرق وسطیٰ میں الگ ہوگیا۔ چین کے صوبے ژی جیانگ سے تعلق رکھنے والا جوڑا 19 فروری کو ہنی مون پر مشرق وسطیٰ روانہ ہوا۔ قطر ان کے سفر کا آخری مقام تھا، جہاں سے انہیں آسٹریلیا جانا تھا۔ زینگ کو 28 فروری کو دوحا سے سڈنی کی پرواز ملی جبکہ یو کی پرواز یکم مارچ کو تھی۔ حملے کے باعث دوحا ائیرپورٹ بند ہوگیا، زینگ تو روانہ ہوگئی مگر یو پھنس گیا۔ یو نے بتایا کہ فوری ٹکٹ کی قیمت بہت زیادہ تھی اس لیے 13 مارچ کی مفت پرواز کا انتخاب کیا۔ وہ ہوٹل میں قیام کر رہا ہے، جہاں ہر رات کا کرایہ 90 ڈالر ہے اور وہ فضا میں میزائلوں کو پھٹتے دیکھ چکا ہے۔ یو نے کمپنی کو مطلع کیا ہے تاکہ ملازمت متاثر نہ ہو۔














