2003 سے 2021 تک امریکی قیادت میں جنگوں سے لاکھوں افراد کی زندگیاں ضائع ہوئیں، جن میں عراق، شام، افغانستان اور یمن میں بڑی تعداد میں عام شہری شامل تھے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی قیادت میں جنگوں کے دوران 2003 سے 2021 تک لاکھوں افراد کی زندگیاں ضائع ہوئیں۔
عراق جنگ (2003-2011) میں 3 لاکھ 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد عام شہری شامل تھے۔
شام میں 2014 سے 2021 تک جاری جنگ میں 2 لاکھ 69 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک لاکھ 39 ہزار عام شہری شامل تھے۔
افغانستان میں 2001 سے 2021 تک 2 لاکھ 43 ہزار افراد کی جانیں گئیں، جن میں 70 ہزار 418 عام شہری تھے۔
یمن میں 2002 سے 2021 تک جاری جنگ میں ایک لاکھ 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں 12 ہزار 690 عام شہری شامل تھے۔















