امریکی حکام کا اعتراف، ایرانی ڈرونز روکنا مشکل

امریکی حکام نے ایران کے شاہد ڈرونز کو ایئر ڈیفنس کے لیے چیلنج اور مکمل روک تھام کو مشکل قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی حکام کا اعتراف، ایرانی ڈرونز روکنا مشکل

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی حکام نے کانگریس میں بریفنگ کے دوران ایران کے ‘شاہد ڈرونز’ کو امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان ڈرونز کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں۔

بریفنگ میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ یہ ڈرونز توقع سے زیادہ بڑا مسئلہ ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ یہ کم بلندی اور رفتار سے پرواز کرتے ہیں۔

امریکی حکام نے کانگریس ارکان کو بتایا کہ ان کی ترجیحات ایران کی میزائل صلاحیت ختم کرنا، بحری طاقت کو کمزور کرنا اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کو روکنا ہیں۔

ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کے درمیان جنگ کی مدت پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ کچھ حکام نے تین سے پانچ ہفتوں کی جنگ کا عندیہ دیا ہے جبکہ دیگر ارکان نے اسے غیر معینہ مدت کی جنگ کہا ہے۔

ایریزونا کے ڈیموکریٹ سینیٹر مارک کیلی نے خبردار کیا کہ امریکا کے پاس اسلحے کا لامحدود ذخیرہ نہیں، جبکہ ایران کے پاس بڑی تعداد میں شاہد ڈرونز موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں