امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے فوجی اختیارات کو برقرار رکھا

امریکی سینیٹ نے 47-53 کے فرق سے ٹرمپ کے فوجی اختیارات کی قرارداد مسترد کر دی، ری پبلکن ارکان نے قومی سلامتی کے حق میں ووٹ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے فوجی اختیارات کو برقرار رکھا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی سینیٹ نے ایک اہم وار پاورز قرارداد کو 47-53 کے فرق سے مسترد کر دیا، جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر جاری فوجی کارروائیاں روکنے اور کانگریس کی منظوری کے بغیر مزید حملوں کے اختیارات محدود کرنا تھا۔

یہ قرارداد سینٹر ٹم کین کی سربراہی میں پیش کی گئی تھی اور 26 دیگر سینیٹرز کی حمایت حاصل تھی، تاہم ری پبلکن ارکان نے اکثریت کے ساتھ اسے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ سینیٹر رینڈ پاؤل واحد ری پبلکن تھے جنہوں نے حمایت کی جبکہ ڈیموکریٹس میں سے سینیٹر جون فیٹرمین نے مخالفت کی۔

سینٹ سیشن میں ڈیموکریٹس نے زور دیا کہ کانگریس کو جنگی فیصلوں پر کنٹرول رکھنا ضروری ہے، جبکہ ری پبلکن ارکان نے قومی سلامتی کے لئے صدر کی فوجی کارروائیوں کو ضروری قرار دیا۔

سینیٹر ایڈم شف نے کہا کہ یہ قرارداد صرف جنگ کو روکنے کے بارے میں نہیں بلکہ صدر کے غیر محدود اختیارات کا توازن برقرار رکھنے کے بارے میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں