امریکا نے ایران پر حملے سے قبل معدنیات کی فراہمی بڑھانے کے لیے کمپنیوں سے تعاون طلب کیا تھا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران پر حملے سے ایک دن قبل امریکی محکمہ دفاع نے 13 اہم معدنیات کی فراہمی بڑھانے کے لیے کان کنی کی کمپنیوں سے تعاون طلب کیا۔ ان معدنیات میں نکل، گریفائٹ اور دیگر اہم عناصر شامل ہیں، جو دفاعی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔ پینٹاگون نے متعلقہ کمپنیوں اور اداروں کو 20 مارچ تک تجاویز جمع کرانے کو کہا۔
دستاویزات کے مطابق یہ درخواست ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایک روز قبل جاری کی گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے اس پر تبصرے کی درخواستوں کا فوری جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ اسی روز اسرائیل نے ایران کے زیرزمین بنکر پر حملہ کیا، جس میں ایران کے اہم حکومتی عہدیدار شہید ہوگئے تھے۔














