ایرانی حملوں کا خوف، مشرق وسطیٰ سے 17 ہزار سے زائد امریکی واپس چلے گئے

مشرق وسطیٰ کی صورت حال کی وجہ سے 17,500 سے زائد امریکی شہری وطن واپس آ چکے ہیں، جن میں سے 8,500 گزشتہ روز پہنچے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر 17 ہزار سے زائد امریکی واپس

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث 17,500 سے زائد امریکی شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے 8,500 شہری گزشتہ روز ہی واپس آئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے معاون سیکریٹری برائے عالمی عوامی امور، ڈیلین جونسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ 28 فروری سے اب تک ہزاروں امریکی شہری واپس آ چکے ہیں۔ مزید یہ کہ بڑی تعداد میں امریکی شہری مشرق وسطیٰ سے یورپ اور ایشیا کے دیگر ممالک کی طرف منتقل ہوئے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی 24 گھنٹے فعال ٹاسک فورس نے 6,500 امریکی شہریوں کو بیرون ملک رہنمائی اور سفری مدد فراہم کی ہے۔ معاون سیکریٹری نے یقین دہانی کرائی کہ جو امریکی شہری مشرق وسطیٰ سے روانہ ہونا چاہے، اسے ہر ممکن مدد دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں