سرخ گوشت کے زیادہ استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ

تحقیق میں سرخ گوشت کے زیادہ استعمال کو ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرات کا بڑا سبب قرار دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سرخ گوشت کے زیادہ استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا بھر میں ذیابیطس ٹائپ 2 کا پھیلاؤ وبائی شکل اختیار کر رہا ہے اور حالیہ تحقیق میں سرخ گوشت کے زیادہ استعمال کو اس کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے مطابق، سرخ گوشت کی زیادہ مقدار کھانے سے اس مرض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس تحقیق میں 2003 سے 2016 کے دوران 34 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ زیادہ مقدار میں گائے یا بکرے کا گوشت کھانے والوں میں ذیابیطس کا خطرہ 49 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ جبکہ دالوں، پھلیوں، مرغی کے گوشت اور دودھ کے استعمال سے یہ خطرہ 9 سے 14 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، سرخ گوشت میں موجود چکنائی انسولین کی مزاحمت کو بڑھاتی ہے اور آئرن کی زیادہ مقدار سے انسولین بنانے والے خلیات کو نقصان پہنچتا ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 30 برسوں میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد دوگنا ہو کر 80 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں