کیا مجتبیٰ حسینی خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر کےممکنہ جانشین ہوں گے؟

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ممکنہ جانشین قرار دیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سپریم لیڈر کے ممکنہ جانشین مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ممکنہ جانشین قرار دیا جا رہا ہے۔ ایران کی 88 رکنی مجلس خبرگان رہبری نے مجتبیٰ کے نام پر اتفاق کیا ہے لیکن باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوا۔

مجتبیٰ حسینی خامنہ ای 1969ء میں مشہد میں پیدا ہوئے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے دوسرے بڑے بیٹے ہیں۔ وہ قم میں دینی تعلیم حاصل کر چکے ہیں مگر آیت اللہ کے درجے تک نہیں پہنچ سکے۔ ان کا اثر و رسوخ پاسداران انقلاب کے ساتھ قریبی روابط کی وجہ سے بڑھا ہے۔

انہوں نے کبھی کوئی عوامی عہدہ نہیں سنبھالا، لیکن سپریم لیڈر کے دفتر میں بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ 2019ء میں امریکا نے ان پر پابندیاں عائد کیں اور انتخابی مداخلت کے الزامات لگائے، جنہیں ایرانی حکام نے مسترد کیا۔

ایران میں موروثی جانشینی کو عمومی طور پر پسند نہیں کیا جاتا، خصوصاً بادشاہت کے خاتمے کے بعد کے نظام میں۔ دیکھنا یہ ہے کہ مذہبی اشرافیہ اور سیکیورٹی ادارے مجتبیٰ کے نام پر متفق ہوتے ہیں یا نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں