سعودی عرب نے ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔ منگل کی شب سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت ولی عہد محمد بن سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔
اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی سلامتی پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی عرب نے امریکی سفیر کے بیان کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اجلاس میں مملکت کے ائیرپورٹس پر خلیجی شہریوں کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔
کابینہ نے سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی اور پاکستان کے نیب کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام کے معاہدوں کی منظوری دی۔














