اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خامنہ ای کے جانشینوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ ایرانی حکومت کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج کو اس کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کاٹز نے کہا کہ جانشین کا نام یا مقام اہم نہیں، ہم ان کو نشانہ بنائیں گے۔
اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایرانی حکومت کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
امریکی سفارت خانہ نے لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں کے غیرضروری عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔











