امریکی صدر ٹرمپ کی اسپین کو ایران کے معاملے پر دھمکیاں

امریکی صدر ٹرمپ نے اسپین کو ایران کے خلاف فوجی اڈے نہ دینے پر تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے، جبکہ اسپین نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر ٹرمپ کی اسپین کو ایران کے معاملے پر دھمکیاں

میڈرڈ / واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی پر زور دیا ہے کہ امریکہ کو بین الاقوامی قوانین اور یورپی یونین کے معاہدوں کا احترام کرنا چاہیے۔ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسپین نے ایران پر حملوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی تو امریکہ اسپین کے ساتھ تمام تجارتی معاہدے ختم کر دے گا۔

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے پہلے ہی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔

اسپین کے وزیر خارجہ حوزے مینول البیرس نے واضح کیا کہ ملک کے فوجی اڈے، جو امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر چلائے جاتے ہیں، ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔ اس فیصلے کے بعد امریکہ نے جنوبی اسپین کے روٹا اور مورون فوجی اڈوں سے 15 طیارے منتقل کر دیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں