امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک 4 فوجیوں کی شناخت اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔
کویت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 فوجیوں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق یہ 4 فوجی اتوار کو پورٹ شعیبہ، کویت میں امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ ہلاک شدہ امریکی فوجیوں کا تعلق آئیووا کے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا۔
ان فوجیوں کی شناخت نوح تیجنز، نکول امور، کوڈی خورک اور ڈکلن کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔ امریکی فوج نے بیان دیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ ان کے حملوں میں 160 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
سابق فوجی رچرڈ شیریف نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت جنگ عظیم سوم کا سامنا کر رہی ہے، اور یہ بیان انہوں نے بغیر سوچے سمجھے نہیں دیا۔











