ایران کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز ان کے مکمل کنٹرول میں ہے، جبکہ امریکی بحریہ تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے ممکنہ تعیناتی پر غور کر رہی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت ایرانی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہے۔ پاسداران انقلاب بحریہ کے افسر محمد اکبرزادہ نے کہا کہ ایرانی بحری افواج اس اہم آبی گزرگاہ کی نگرانی کر رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے بحریہ تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ضرورت پڑنے پر امریکی بحری جہاز خلیج میں ٹینکروں کو بحفاظت گزرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے اہم سمندری راستہ ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث اس آبی گزرگاہ کی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔













