پاکستان کے آپریشن میں بگرام ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا

پاکستان کے آپریشن “غضب للحق” میں بگرام ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا، امریکی اخبار کے مطابق ائیرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے آپریشن میں بگرام ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” کے دوران افغانستان کے بگرام ائیر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ امریکی اخبار کے مطابق اس حملے میں ائیرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے میں افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے۔ سیٹلائٹ تصاویر سے حملے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

سینیئر سکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آپریشنز کا دورانیہ افغان طالبان حکومت کے زمینی اقدامات پر منحصر ہوگا۔ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا دہشت گرد گروہوں کے ساتھ۔

مزید برآں، طالبان حکام 5 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان پہنچے، جو اب بھی بامیان ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں