کشیدگی کے باعث پاکستان کی 166 مشرق وسطیٰ پروازیں منسوخ

خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 166 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کشیدگی کے باعث پاکستان کی 166 مشرق وسطیٰ پروازیں منسوخ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 166 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی اتار لیا گیا، جبکہ کراچی سے دبئی، شارجہ، بحرین، دوحہ اور ابوظبی کی 37 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لاہور سے کویت، دبئی، دوحہ، ابوظبی، شارجہ اور بحرین کی 32 پروازیں متاثر ہوئیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے بغداد، بحرین، کویت، العین، ابوظبی، دوحہ اور شارجہ کی 37 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ پشاور سے دوحہ، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ کی 18 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

فیصل آباد سے دوحہ، دبئی، بحرین، شارجہ اور ابوظبی کی 16 پروازیں جبکہ ملتان سے دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابوظبی کی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کوئٹہ سے شارجہ کے لیے غیر ملکی ایئرلائن کی دونوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

یہ منسوخیاں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسافروں کی حفاظت کی خاطر کی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں