امریکی قونصلیٹ کے ناقص سیکیورٹی پر ایس ایس پی سمیت افسران معطل

آئی جی سندھ نے امریکی قونصلیٹ کے اطراف ناقص سیکیورٹی پر ایس ایس پی سمیت افسران کو معطل کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی قونصلیٹ کے ناقص سیکیورٹی پر ایس ایس پی سمیت افسران معطل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیرداخلہ کے احکامات پر آئی جی سندھ نے امریکی قونصلیٹ کے اطراف میں ناقص سیکیورٹی کے انتظامات پر اعلیٰ افسران کو معطل کر دیا ہے۔

آئی جی سندھ نے یکم مارچ کو امریکی قونصل خانے کے اطراف ناقص سیکیورٹی، فرائض میں غفلت اور بدانتظامی کی شکایت پر ایس ایس پی، ایس ڈی پی او کیماڑی، ایس ایچ اوز ڈاکس، سائٹ بی، کے پی ٹی، جیکسن اور انچارج فارن سیکیورٹی سیل کو معطل کر دیا۔

معطل افسران کو پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں