پاکستان ایران میں کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان سفارتی طور پر متحرک ہے اور علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ایران میں کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے انتقال کے بعد پاکستان نے ایران کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کیا ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کئی ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور موجودہ صورتحال کو نازک سمجھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تمام سفارتی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت ہر ریاست کی علاقائی خودمختاری کا احترام ضروری ہے اور مذاکرات و سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران نے اپنے دفاع میں یہ قدم اٹھائے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لئے موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں