اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کو ہٹ لسٹ پر رکھتے ہوئے انہیں نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع، اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم اب اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حملوں کی پاداش میں حزب اللہ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ نعیم قاسم اب ہمارے لیے ایک نشان زدہ ہدف ہیں۔ جو کوئی بھی خامنہ ای کے راستے پر چلے گا، وہ جلد ہی خود کو ان تمام لوگوں کے ساتھ پائے گا جنہیں ختم کیا جا چکا ہے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف پیر کی صبح جارحانہ جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔















