پاکستان کی فضائی کارروائیوں سے بچنے کے لیے طالبان حکام نے بامیان کا رخ کیا۔ 435 طالبان کارندے ہلاک ہوئے ہیں۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان طالبان حکام نے پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے خوف سے اپنے ٹھکانے تبدیل کرتے ہوئے ملک کے وسطی صوبے بامیان کا رخ کیا ہے۔
افغان ذرائع کے مطابق طالبان رجیم کے حکام 5 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان پہنچے، جہاں یہ ہیلی کاپٹر بامیان ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق کے تحت طالبان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس دوران 435 طالبان کارندے ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی فورسز نے طالبان کی 118 چیک پوسٹیں تباہ کی ہیں جبکہ 51 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔














