اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کی کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 664 روپے ہو گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 52 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 213 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
مارچ کے لیے اوگرا نے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 664 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فروری میں یہ قیمت 2 ہزار 667 روپے تھی۔















