اسلام آباد: جعلی ڈگریوں پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے 28 افراد گرفتار

ایف آئی اے نے جعلی ڈگریوں پر سرکاری نوکری حاصل کرنے والے سی ڈی اے کے 28 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور میرٹ کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد: جعلی ڈگریوں پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے 28 افراد گرفتار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے جعلی ڈگریوں پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے سی ڈی اے کے 28 ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو قبل از گرفتاری ضمانتیں مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا، وہ بی پی ایس 5 سے 14 تک مختلف عہدوں پر تعینات تھے۔

ملزمان کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور میرٹ کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق بھرتی کمیٹی اور تصدیقی حکام کے کردار کی تحقیقات جاری ہیں، اور سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

قبل ازیں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے بوگس دستاویزات بنانے کے کیس میں سی ڈی اے کے 22 ملازمین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں 19 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دی گئیں جبکہ محمد اسلم، امجد علی اور محمد نذیر کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں