ایرانی پاسداران انقلاب کے اسرائیل پربڑے حملوں کی وارننگ

ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے شروع کیے اور شہریوں کو ملک چھوڑنے کی وارننگ دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے پاسداران انقلاب کے اسرائیل پر حملے کی وارننگ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف بڑے حملوں کا آغاز کر دیا ہے اور اسرائیلی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی شہری فوجی اڈوں، سیکیورٹی مراکز اور سرکاری عمارتوں سے دور رہیں کیونکہ یہ ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران نے انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا تھا، اور ایران کے سیکورٹی چیف علی لاریجانی نے اسرائیل اور امریکہ پر شدید غصہ ظاہر کیا۔

لاریجانی نے اعلان کیا کہ تہران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، خاص طور پر موجودہ کشیدگی کے پس منظر میں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاعی اور قومی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں