بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، مختلف پابندیاں عائد

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ نمائش، کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی عائد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، مختلف پابندیاں عائد

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات بھی ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جو شناخت میں رکاوٹ بنے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے پورے صوبے میں ہوگا اور یہ پابندیاں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں